
جمیکا : ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستانی خواتین کو مسلسل دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر تین میچز کی سیریز جیت لی۔
کیربینز کے دیس ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی خواتین نے ایک سو پچیس رنز بنائے۔ بارش سے کرکٹ کا مزہ کرکرا ہوا۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت قومی ویمن ٹیم کو اٹھارہ اوور میں ایک سو گیارہ رنز کا ہدف دیا گیا لیکن پوری ٹیم ایک سو تین رنز بنا سکی۔کپتان جویریہ خان صفر پر آؤٹ ہوئیں، ندا ڈار کے انتیس رنز بھی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست سے نہ بچا سکے۔ تین میچز کی سیریز میزبان وِنڈیز نے اپنے نام کر لی ہے۔




