
ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں اپنی دونوں طلاقوں سے متعلق باتیں کیں اور لکھا کہ انہیں پہلی طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت انہیں اپنے خاندان کی جانب سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا اور نہ ہی ان کے کوئی ایسے دوست تھے جو انہیں سہارا دیتے۔
انہوں نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اور بچوں کی حفاظت کرنے کی جدوجہد نے پی ٹی آئی کے ٹرولرز کو انہیں گالیاں دینا کا بہانا بھی فراہم کیا۔
انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کی دوسری طلاق کو ان کے دوسرے سابق شوہر عمران خان نے ان کے خلاف استعمال کیا۔
انہوں نے لکھا کہ طلاق لینا کوئی جرم نہیں بلکہ زندہ رہنے کا حق ہے، تاہم انہیں مذکورہ ٹوئٹ پر کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور لکھا کہ عمران خان نے کبھی ان سے طلاق کے معاملے پر بات نہیں کی، وہ مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ عمران خان نے طلاق کو ان کےخلاف کیسے استعمال کیا اور یہ انہوں نے ان کا نام لکھنے کے بجائے انہیں دوسرے سابق شوہر کے طور پر لکھا۔




