بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی میں پانی کی شدید قلت، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ڈیرہ مراد جمالی، 11 نومبر 2025

 ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، اور شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کی نااہلی کے باعث نہ تو پانی کی لائنوں کی مرمت کی جا رہی ہے اور نہ ہی متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بارہا شکایات کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوئی اور حکام صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس بحران سے مقامی عوام کی زندگی متاثر ہو رہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ایچ ای فوری اقدامات کرے تاکہ شہری بنیادی سہولت سے محروم نہ رہیں۔

Related Articles

Back to top button