اہم خبریںبلوچستان

نیب بلوچستان کے زیر اہتمام بین الجامعاتی خطاطی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں اور واک کا انعقاد

کو ئٹہ: نیب بلوچستان کے زیر اہتمام بین الجامعاتی خطاطی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں اور واک کا انعقاد کیا گیا ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی خضدار، لسبیلہ یونیورسٹی سمیت سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان، الحمد اسلامک یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی ، نسٹ یونیورسٹی اور بیوٹمز کے طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔ عالمی ا نسدادِ بدعنوانی مہم کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام بین الجامعاتی خطاطی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں اور واک کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بیوٹمز میں انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی خضدار، لسبیلہ یونیورسٹی سمیت سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان، الحمد اسلامک یونیورسٹی ، نمل یونیورسٹی ، نسٹ یونیورسٹی اور بیوٹمز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ خطاطی کے مقابلوں میں الحمد اسلامک یونیورسٹی کی اقرا منصور ، نمل یونیورسٹی کے محمد سلیم اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی شبینہ سلیم نے با لترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پوسٹر سازی کے مقابلوں میں بلوچستان یونورسٹی کے محمد عثمان نے میدان مارا، نمل یونیورسٹی کی کلثوم سعید اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی آمنہ عروج نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیب بلوچستان زاہد شیخ نے پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبا ء و طالبات میں نقد انعامات و اسناد تقسیم کیں۔ قبل ازئن عالمی ا نسدادِ بدعنوانی مہم کے سلسلے میںسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں واک منعقدکی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button