پاکستانتازہ ترین

پشاور نادرن بائی پاس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے 4.9 ارب روپے فراہم

پشاور، 1 جنوری 2026:
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور نادرن بائی پاس منصوبے پر اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور جلد تکمیل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیرِ اعلیٰ نے 3.9 ارب روپے بطور بریج فنانسنگ اور دو انڈر پاسز اور ایک پل کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ نے وفاقی فنڈنگ کی کمی کی وجہ سے 2010 سے جاری تاخیر پر تشویش ظاہر کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے پر اب تک 23.5 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، مالی پیشرفت 85.6 فیصد ہے، جبکہ پیکج ون 100 فیصد، پیکج ٹو 64 فیصد، پیکج تھری 86.6 فیصد اور پیکج تھری اے 69 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے سفر میں آسانی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Related Articles

Back to top button