اہم خبریںپاکستان

غر بت اور لا قانو نیت کا خا تمہ حکومت کی تر جیح ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ غر بت اور لا قانو نیت کا خا تمہ حکومت کی تر جیح ہے، پاکستان ہمارااپنا ملک ہے ہمیں امن و امان کے ساتھ رہنا چاہیے ،قانو ن کوہا تھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی آئی سی کے متا ثرہ خاندانو ں میں حکومت پنجاب نے فوری ما لی مدد کر کے ان کے دکھو ں کو کسی حد تک کم کرنے کی کو شش ہے ،پی سی آئی وا قعہ میں ملو ث افراد کیلئے قانو ن خود راستہ بنائے گا۔ واقعہ میں ملو ث عنا صرنے اپنے مستقبل کیلئے پر یشانی کھڑی کرلی ہیں، وکلا ء اور ڈاکٹرز دو نو ں باشعور اور پڑھے لکھے طبقات ہیں اوردو نو ں کی جانب سے جو کچھ بھی ہوا اس سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہو ئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button