بلوچستان

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے  کہا ہے کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں تین مسافر شہید

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے  کہا ہے کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں تین مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا گیا تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں شاہد رند نے  بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ترجمان حکومت بلوچستان نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی یقین دلایا ہے کہ دہشتگردی کے ایسے بزدلانہ واقعات سے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

Related Articles

Back to top button