اہم خبریںکھیل

دورہ ویسٹ انڈیز میں ایک ٹیسٹ کم کرنے کا تاثر مسترد

کراچی (  سپورٹس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت تمام کوچز کو برقرار رکھنا اور اُن کی تقرری کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔وسیم خان کے مطابق یہ تاثر غلط ہے کہ د ورہ ویسٹ انڈیز پر ایک ٹیسٹ کم کیا ۔اصل بات یہ تھی کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز مالی طور پر مشکلات سے دوچار ہے جس کیلئے موجودہ حالات میں پانچ روزہ میچ کرانا ممکن نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ کیلئے آئندہ 12ماہ سنسنی خیز ہیں۔فروری میں آسٹریلین ٹیم کو پاکستان کا دو رہ کرنا ہے جس کے بعد انگلینڈ کیخلاف سیریز ہے ۔ امید ہے کہ نیوزی لینڈ بھی تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے آئے گی جبکہ دسمبر میں ویسٹ انڈیز سے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ہوم ون ڈے شیڈول ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں تو پھر سلیکٹرز پر منحصر ہو گا کہ وہ ان کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ وسیم خان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ پی سی بی کے ساتھ مزید تین سال کام کیا جائے تاہم یہ بورڈ آف گورنرز پر منحصر ہو گا تاہم ان کا معاہدہ جنوری دوہزار بائیس تک ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button