اہم خبریںپاکستان

کراچی: نیول چیف کا کریکس ایریا کا دورہ، افسروں اور جوانوں سے ملاقات

کراچی:   چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرِیکس ایریا کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سجاول میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے چیف آف دی نیول سٹاف کا استقبال کیا۔ نیول چیف نے جنوب مشرقی سرحد کیساتھ موجود اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ نیول چیف کو کرِیکس ایریا میں درپیش خطرات اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

نیول چیف نے مشکل موسمی حالات اور دشوار گزار علاقے میں فرائض کی انجام دہی پرجوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ نیول چیف نے کہا ملکی بحری سرحدوں کے دفاع میں جذبے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں اور آلات کا بھرپور استعمال بھی اہمیت کا حامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button