اہم خبریںپاکستان

اپنا موقف اور عزم سیاسی نقشے میں ظاہر کر دیا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بطور سفیر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنا رہوں گا، ہم نے اپنے عزائم اور موقف کو کل پاکستان کے سیاسی نقشے میں نمایاں کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے یوم استحصال کشمیر کے دن سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ پیغام میں کہا کہ5اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد سے کشمیری فوجی محاصرے میں ہیں، بھارت مقبوضہ وادی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت موثر طریقے سے اقوام متحدہ میں اٹھایا، ہم نے مودی سرکار کی نسل پرست انتہا پسند سوچ اور فسطائیت پر مبنی ہندوتوا کے نظریے کو بے نقاب کیا، ہمارا موقف اہلِ کشمیر کی امنگوں، یو این قراردادوں کے مطابق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button