
مالی سال 2024 تا 2025 میں مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ ہوئی، جبکہ گزشتہ سال یہ شرح تئیس اعشاریہ چار فیصد تھی ، چیف شماریات
مالی سال 2024 تا 2025 میں مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد، گزشتہ 9 سال کی کم ترین مہنگائی کی شرح ہے، احسن اقبال
اشیاء خوردو نوش میں مہنگائی کی شرح اربُن میں چار اعشاریہ دو فیصد رہی، چیف شماریات
جبکہ گزشتہ سال اربن میں اشیاء خوردونوش میں مہنگائی کی شرح دو اعشاریہ چھے فیصد تھی، چیف شماریات
سندھ میں ہائی وے کی بندش کے باعث فوڈ سپلائی متاثر ہوئی، چیف شماریات
ایل پی جی، کیلے، سرسوں کا تیل، چنے اور مونگ کی دال سستی ہوئی ہے، چیف شماریات
شوگر کی قیمت 190روپے فی کلو کے قریب، تقریباً تمام شہروں میں پہنچ گئی ہے، چیف شماریات
شوگر پروڈکشن میں ایک ملین ٹن کی کمی ہوی ، اس سال صرف 5.8 ملین ٹن پیداوار ہوئی ہے
پانچ لاکھ ٹن شوگر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خوراک
چیف سیکرٹری کے پی نے 114 بار پرائس سکور کارڈ لاگ اِن کیا، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کے پی چیف سکیرٹری کو پرائس سکور کارڈ سے فائدہ اٹھانے پر کے پی حکومت کی تعریف کی
سندھ چیف سیکرٹری نے صرف 10 بار پرائس سکور کارڈ چیک کیا – احسن اقبال
پنجاب چیف سیکرٹری صرف 6 بار لاگ اِن، بلوچستان چیف سیکرٹری نے صفر بار سکور کارڈ چیک کیا ہے – احسن اقبال
ڈی سی اسلام آباد 27 بار لاگ اِن، کراچی 6 بار، کوئٹہ 4 بار
ڈی سی بلوچستان نے چار بار سکور کارڈ لاگن کیا ہے، احسن اقبال
صوبائی حکومتیں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس سکور کارڈ سے فائدہ نہیں اٹھا رہیں – احسن اقبال
وفاقی وزیر نے پاکستان ادارہ شمریات کو ہدائت جاری کی کہ ہر مہینے چیف سیکرٹریز کو لاگ ان کی رپورٹ بھیجی جائے
ہر مہینے چیف سیکرٹریز کو لاگ اِن کی رپورٹ بھیجی جائے ، احسن اقبال
پی بی ایس کے پرائس سکور کارڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے، احسن اقبال
اگلے رمضان کے لیے سپلائی و ڈیمانڈ کا پلان ابھی سے بنایا جائے – احسن اقبال
عید الاضحی پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، احسن اقبال
تمام ڈپٹی کمشنرز ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا موازنہ کر کے کارروائی کریں اور صوبائی حکموتین ان کی نگرانی کریں، احسن اقبال



