اہم خبریںبین الاقوامی
امریکا اوپن اسکائیز معاہدے میں شامل نہیں ہوگا

ویب ڈیسک: کے مطابق امریکا نے روس کو آگاہ کیا ہے کہ صدر بائیڈن کی حکومت اوپن اسکائیز نامی معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیار نہیں کرے گی۔واشنگٹن میں ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ نیٹو اتحادیوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔
سن 2020 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، اس وقت انہوں نے ماسکو کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کو جواز بتایا تھا۔
روس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود بھی معاہدے سے دستبرداتی کا اعلان کیا ہے۔ اوپن اسکائیز معاہدے کے تحت نیٹو اتحادی ممالک اور وارسا معاہدے کے سابقہ ممبران کو ایک دوسرے کے فضائی حدود میں نگران پروازوں کو بھیجنے کی اجازت تھی۔



