فیصل واوڈا کی ہنگامی پریس کانفرنس چونکا دینے والے انکشافات
فیصل واوڈا کی ہنگامی پریس کانفرنس چونکا دینے والے انکشافات
فیصل واڈا نے چوبیس نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی کال کو ’ڈرامہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی چل رہی ہے اور عمران خان کے لیے سب ڈرامہ کررہے ہیں، بیرون ملک سےبھی پاکستانی معلامات میں مداخلت کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے توکسی نےخط نہیں لکھا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ اپنے آپکو خود کو سپرپاور کہتے ہیں، میری نظر میں آپ بالکل زیرو پاورہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان امریکہ تم اسلحہ باردو چھوڑ کرچلے گئے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئٹہ میں دھشتگردی کا اتنا بڑا سانحہ ہوا، امریکہ بتائے عمران خان کا فائدہ کررہا ہے یا نقصان۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ قوم نے بیرونی مداخلت کامقابلہ کیا،عمران خان کی حمایت میں کانگریس آگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ مفاد پرست لوگ ہیں، عمران خان جیل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کس کا پیغام لیکر جیل میں بانی سے ملنے کے لیے گئے، کے پی سے5 سات ہزار لوگ لاکرریاست پر چڑھائی کرناچاہتےہیں، کوئی کسی سےبدتمیزی کرےتو آپ کہتےہیں آزادی رائےہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی فیل پالیسیوں کیوجہ سے خطےمیں استحکام نہیں، غلامی اور مداخلت والی چیزیں قابل قبول نہیں، امریکہ خطے کی پالیسیوں کا جائزہ لے۔
انکا کہنا تھا کہ چوبیس نومبرکو جتنے بھی لوگ آجائیں،اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، (26) ویں آئینی ترمیم ٹھوک بجا کر ہوئی، ججز کی تقرری ہوگئی، (27) ویں آئینی ترمیم کی ضرورت پڑی تو وہ بھی ہوجائیگی۔انھوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو فرنٹ فٹ پر آکر مداخلت کو روکنا ہوگا، ہم سے سوال ہونگے تو بھرپور جواب بھی دینگے۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، بھٹوپھانسی پر چڑھ گئےاس وقت Human Rights کی خلاف ورزی نہیں تھی۔