
قائمقام چیف جسٹس / حلف برداری تقریب
کوئٹہ 6 جون: گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔ مذکورہ تقریب میں سابق گورنرز صاحبان جسٹس ر امیرالملک مینگل، امان اللہ خان یاسین زئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر روف عطا، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عطاء اللہ لانگو اور سینئر وکلاء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی.




