کوئٹہ کے امن کو خراب کرنے کی سازش میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے ، سردار یعقوب ناصر

لورالائی : پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے امن کو خراب کرنے کی سازش میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے جسے حکومت اور عوام نے متحد ہوکر ناکام بنانا ہوگا کوئٹہ امن کا گہوارہ ہے اور رہے گا قنداری بازار میں بم دھماکے میں ایک شہری کی جان بحق اور دیگر کے زخمی ہونے پر نہایت افسوس کا اظہار کرتا ہوں حکومت کوئٹہ میں امن و امان کی خرابی کا سدباب کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت حکومت وقت کی زمہ داری ہے اگر حکومت اپنے اسے ائینی زمہ داری کو نبھانے میں غفلت اور ناکامی کا مظاہرہ کرے تو حکومت کو اقتدار میں رہنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کراچی شیر شاہ میں نالوں پر نجائز تجاوزات کی آ ڑ میں تعمیرات کرنے والوں کے خلاف حکومت سخت کاروائی کرے تاکہ انسانی جانوں سے ائندہ نہ کھیلا جاسکے انہوں نے ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت دیگر سترہ افراد کے جانبحق ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ڈی ائی خان میں اے این پی کے میئرشپ کیلئے امیدوار عمر خطاب شیرانی کی شہادت پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور حکوت سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے عوام عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں آج ملک میں کسی کی جان و مال اور عزت وآبرو محفوظ نہیں ہے موجودہ وفاقی اور چاروں صوبوں کی حکومتیں ملک میں معاشی سیاسی بحرانوں اور امن وامان کے قیام میں بری طرع سے ناکام ثابت ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم اور ملک کے وسیع تر قومی مفادات کے خاطر وزارت عظمیٰ سے علیحدگی اختیار کرکے ملک و قوم پر احسان کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی سنگین صورتحال میں کوئی بیرونی سرمایہ کار کس طرع ملک میں اپنا پیسہ لگائے گا خوف اور تشدد کے خاتمے کیلئے حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی ہی نہیں وزیر داخلہ شیخ رشید فوری طور پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں ان سے نہ ریلوے سھنبل سکا اور نہ داخلہ سکا وہ صرف عمران خان کی خوشنودی کیلئے میڈیا پر بھک بھک کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک خطرناک ڈگر کے جانب دھکیلا جارہا ہے جسکی پی ڈی ایم کسی صورت اجازت نہیں دیگی۔


