ہزار گنجی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے : آغا حسن بلوچ
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجیآغا حسن بلوچ نے آج یہاں کوئٹہ میں کلیوں لعل آباد ،کلی حبیب،کلی یار محمد محمدحسنی اور ھزارگنجی کا دورہ کیا اس موقع چئیرمین حاجی عبدالکریم محمدحسنی ،عبید محمد حسنی ،ٹکری محمد حمزہ محمدحسنی و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر چئیرمین عبدالکریم محمد حسنی نے وفاقی وزیر کو علاقہ کے مسائل اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر مختلف گلیوں اور سکولوں میں سہولیات کا معائنہ کرایا گیا۔جہاں ترقیاتی کاموں اور نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سکول میں سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیرآغا احسن بلوچ نے کہا کہ ہزار گنجی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ علاقہ کے سکول میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔