بلوچستان

سبی میں مون سون بارشوں کے متعلق پیشگی پلان مرتب کر کے اقدامات کرنے کے حوالے سے اجلاس

سبی :  ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی زیر صدارت ضلع سبی میں مون سون بارشوں کے متعلق پیشگی پلان مرتب کر کے اقدامات کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ کاسی،اسسٹنٹ کمشنر لہڑی زوہیب ایکس ای این پی ایچ ای نیاز احمد خواجہ خیل، چیف آفیسر اسلم لغاری ایکس ای این ایریگیشن سبی و لہڑی تحصیلدار نصیر ترین دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں سے پیشگی سیلابی صورتحال کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں محکمہ ایریگیشن ایسی تمام کچی آبادیاں یا جو گھر ندی نالوں کے کناروں پر بستے ہوں انہیں وارننگ جاری کرکے وہاں سے شفٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ 15 جولائی سے پہلے ایسے تمام علاقے کلیئر ہونے چاہئیں بامقصد ناگہانی صورتحال کے حوالے سے پلان مرتب کیا جائے اور محکمہ ایریگیشن ایسے تمام کمزور پانی بند کی نشاندہی کر کے اقدامات کرے فلڈکنٹرول رومز قائم اور ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بھی اپنے تمام قلیوں کو تیار رکھے محکموں کا آپس میں رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے سیلابی صورتحال کے پیش نظر مشینری کو ہائی الرٹ کیا جائے اور تمام آفیسران اور اہلکار اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایسے تمام آبادیاں جن کو سیلاب سے خطرہ لاحق ہو دو دن کے اندر افسران مجھے رپورٹ پیش کریں تمام آفیسران ہرطرح کی تیاری کرلیں تاکہ ایسے حالات میں عوام کے جان و مال کو بہتر انداز میں محفوظ بنایا جائے پھر انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں محکمہ پی ایچ ای وافر مقدار میں پانی سٹور کرے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے ریلیف کے کاموں میں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button