اہم خبریںبلوچستان

عوام ایس اوپیز کا خاص خیال رکھیں کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ‘ثنا بلوچ

دالبندین (اے این این )بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں ،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کورونا پرکنٹرول حاصل نہ کرسکیں پاکستان اور بلخصوص بلوچستان میں صحت کے شعبے میں سہولیات مستحکم نہیں ہم نے اپنے طورپر اس وباءسے بچاﺅ کیلئے اپنے معاملات زندگی محدود کرناہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے پیغام میں کیا۔ ثناءبلوچ نے کہاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیاجائے ،کورونا وائرس کی تیسری لہر نے نہ صرف دنیا بلکہ ہر گھر میں خوف کی فضاءاور پریشانی پیدا کردی ہے ،دنیا کے بہت سے ممالک میں دنیا جہاں کی سہولیات موجود ہے لیکن کورونا کامقابلہ نہیں کرپا رہے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں صحت کی سہولیات اتنی مستحکم نہیں اور ہم نے اپنے طور پر کورونا کامقابلہ اور اس تیسری لہر کامقابلہ کرناہے اس سلسلے میں ہم سب کو اپنے روزمرہ کی معاملات زندگی میں تبدیلی لانی ہوگی جب کوئی کام گھر میں ہوسکتاہے تو پھر دکانوں ،بازاروں اور رش میں جانے سے گریز کرناچاہیے اس سلسلے میں تمام عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کی ایس اوپیز پرعملدآمدیقینی بنائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button