
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوالا لمپور کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان مل کر دونوں ممالک میں دوستی، اعتماد، محبت، تعاون اور اشتراک عمل کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ دوستی، اعتماد اور محبت پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان ترقی اور خوشحالی کا نیا دروازہ ثابت ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دونوں وزراء اعظم امت مسلمہ اور اسلام کے ترجمان بن کر دنیا میں ابھرے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ امت سمیت پاکستان اور ملائیشیاء کے عوام کے لئے یہ دوطرفہ اشتراک عمل خوشخبری کے مترادف ہے۔



