بین الاقوامی

حج متکبر طاقتوں کیخلاف طاقت کا مظاہرہ ہے: خامنہ ای

حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات آج ادا کیا جا رہا ہے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حج بدعنوان، ظالم، لوٹ مار کرنے والی متکبر طاقتوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حجِ بیت اللّٰہ کے موقع پر سالانہ پیغام میں کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کے تمام مفادات اتحاد میں ہیں، یہی اتحاد مسلم امہ کو خطرات اور دشمنوں سے مقابلہ کرنے کی قوت دیتا ہے۔

سپریم کمانڈر ایران کا کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کے تمام مفادات اتحاد میں ہیں، مسلم امہ کی وحدت خطرات اور دشمنوں کے مقابلے میں قوت دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مسلمان برادری کے دکھ اور تکالیف کو اپنا سمجھ کر انہیں کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button