اہم خبریںبین الاقوامی
صومالیہ :صدارتی محل کے قریب خود کش دھماکا ،8 ہلاک

موغادیشو : پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں صدارتی محل کی طرف جانیوالے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک ہونیوالوں میں وزیراعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق ، اس کے دو بچے اور ایک فوجی شامل ہے ، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے سات گاڑیاں اور تین رکشے تباہ ہو گئے ۔




