اہم خبریںبلوچستان

نوشکی، وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع میں دو نئی تحصیلیں و ایک ذیلی بنانے کا اعلان

نوشکی : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع نوشکی میں دو نئی تحصیلیں اور ایک ذیلی تحصیل بنانے کا اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ نے حالیہ دہشتگردی سے متاثرہ ٹیچنگ ہسپتال نوشکی کی فوری بحالی کے لیے چیف سیکرٹری کو ہدایت جاری کی ہے جبکہ انہوں نے کہا ہیکہ نوشکی میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو جلد مکمل کیا جائے گا جس کے افتتاح کے لیے وہ خود نوشکی آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نوشکی سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنما میر اورنگزیب بادینی کی رہائش گاہ پر ان کے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، صوبائی وزراء پارٹی رہنما پرنس قادر بلوچ اور سیکڑوں کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کو اس موقع پر روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے میر اورنگزیب بادینی کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ میر اورنگزیب بادینی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہونگی کیوں کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے ایک مضبوط امیدوار اور بڑا ووٹ بینک رکھتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کافی عرصے سے رخشاں ڈویژن بنانے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور یہ بلوچستان عوامی پارٹی کی ہی مرہون منت ہے کہ جب 2018 میں ہم نے حکومت تبدیل کی تو سب سے پہلے رخشاں ڈویژن بنانے کا فیصلہ کیا یہ ایک بڑا فیصلہ تھا جس کا مقصد یہاں کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی تھا تاکہ ان کے مسائل ڈویژن کی سطح پر حل ہو سکیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع نوشکی میں تمام اہم اور عوامی نوعیت کے منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔تقریب سے سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی اور سابق کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ اعجاز سنجرانی نے بھی خطاب کیا جبکہ میر اورنگزیب بادینی نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button