پاکستانتازہ ترینسندھ

ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کا سول اسپتال اوباوڑو کا دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

میرپور ماتھیلو ( تنویر احمد سومرو) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کا سول اسپتال اوباوڑو کا دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، ایم ایس کو ہدایات جاری. تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی فضل محمد شیخ نے سول اسپتال اوباوڑو پہنچ کر میڈیکل اسٹور سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور مریضوں سے مسائل معلوم کئے. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا مقصد عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے اس لئے تمام میدیکل افسران اور پیرا میڈیکل اسٹاف علاج کے لئے آنے والے لوگو‍ں کے ساتھ بہتر سلوک اختیار کرتے ہوئے انہیں علاج کی سہولتیں فراہم کریں اس سلسلے میں کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے انہوں نے کہا سرکاری اسپتالوں میں غریب و نادار لوگ دور دراز علاقوں سے علاج کے لئے آتے ہیں اس لئے یہاں پر صحت کی تمام بنیادی سہولیات موجود ہونی چاہیں تاکہ لوگوں کو علاج کی خاطر دوسرے شہروں میں جانے کی ضرورت محسوس نہ ہو.، انہوں نے ایم ایس کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں ضروری ادویات اور صفائی ستھرائی کو یقینی بناکر عملے کو پابند کیا جائے کہ وہ وقت کی پابندی سے فرائض سرانجام دیں

 

Related Articles

Back to top button