اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ خضدار اعلی تعلیمی باب اور ہماری علمی پہچان ہے،میر یونس عزیز زہری

خضدار( این این آئی)رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار اعلی تعلیمی باب اور ہماری علمی پہچان ہے، یونیورسٹی میںعصر حاضر کے مطابق جدت لانا اور اس کی تعمیر و ترقی وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور اس کی ٹیم کی صلاحیتوں کی مرہونِ منت ہے۔انجینئرنگ جامعہ خضدار ایک عرصہ سے صوبے کے نوجوانوں کو فنی مہارت سے لیس کرکے انہیں باصلاحیت انجینئر بنار ہی ہے توقع ہے کہ وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور اس کی ٹیم اسی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور جامعہ کو مز ید وسعت اور ترقی دیں گے وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی نے جب سے جامعہ کے عہدے کا چارج سنھبالے ہیں اس کے بعد سے جامعہ ہذا میں نئی تبدیلی بھی نظر آرہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے شعبہ الیکٹریکل میں لیبز انرجی سسٹم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پربلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ انجینئر علی رضاء شاہ،انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے رجسٹرار ڈاکٹرسید جلال شاہ، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن انجینئر رضاء زہری، و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خاص رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کو چیئرمین الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضاء حید ر، چیئرمین انرجی سسٹم انجینئرڈاکٹر عنایت اللہ کو نئے انرجی سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس مو قع پر خضدار جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہر روز نت نئی چیزیں لانے کی کوشش کررہی ہیں، ہم یونیورسٹی میں علمی معیار تعمیر و ترقی کے لئے ملکی و بیرونی ملک جامعات سے معاہدات، جامعہ ہذا میں نئے ڈیپارٹمنٹس، ودیگر اضلاع میں کیمپس کے لئے جو کوششیں کیئے ہیں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا فائدہ اس صوبے کے نوجوانوں کوہوگا،یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری یافتہ ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں اور مز ید اساتذہ پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی میرے لئے علمی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے، اور یہ ادارہ میرے لئے مادرِ علمی بھی ہے چونکہ میں یہاں سے پڑھا ہوں میں نے اس ادارے سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے، میری کوشش ہے کہ یہ جامعہ اسی طرح ترقی کرے اور اس کا نام پوری دنیاء میں پھیلے، تین دھائیوں سے صوبے کے نوجوان اس جامعہ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے پاکستان اور بیرونی دنیاء میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت خدمات سرانجام دے رہے ہیں یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button