پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ سینیٹر دینش کمار کے نام سے امریکی نمبر سے لوگوں کو کالز، فراڈ کرنے کی کوشش

سینیٹر دینش کمار کے نام سے ایک امریکی نمبر (1 929 699-1496) سے واٹس ایپ پر لوگوں کو پیغامات اور کالز کی جا رہی ہیں۔ مذکورہ نمبر پر "Danish Kumar Palyani” کا نام ظاہر ہو رہا ہے، جبکہ یہ نمبر امریکا کا ہے اور مئی 2025 میں واٹس ایپ پر جوائن کیا گیا۔

دینش کمار نے وضاحت کی ہے کہ اس نمبر سے ان کا کوئی تعلق نہیں، یہ کسی فراڈیا کا نمبر ہے جو ان کے نام کو غلط استعمال کر رہا ہے۔

دینش کمار نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے تمام دوستوں اور عوام کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ ایسے کسی بھی مشکوک نمبر یا پیغام کو نظر انداز کریں اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔

Related Articles

Back to top button