بلوچستان

بلوچستان: چیف سیکریٹری کی زیر صدارت کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کانفرنس، عوامی فلاح و ترقی کیلئے اہم فیصلے

کوئٹہ، یکم جنوری 2026:
چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کانفرنس میں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے فوری اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں عارضی تعیناتیاں، عوامی کھلی کچہریوں کے انعقاد، پرائس کنٹرول کا مکمل نفاذ، پلاسٹک بیگز پر پابندی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
چیف سیکریٹری نے ہدایت دی کہ غیر فعال سکولز جلد فعال کیے جائیں اور کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل فوری حل کیے جائیں۔ مارکیٹوں میں مصنوعی مہنگائی روکنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی جائیں۔ ماحولیات کے تحفظ کے لیے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی نافذ کی جائے۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سوشل میڈیا پر ان کی مثبت پروجیکشن پر بھی زور دیا گیا تاکہ عوام تک حکومت کی کارکردگی کی درست تصویر پہنچائی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button