اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج )پیر کو دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج )پیر کو دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگاجس میں اپوزیشن کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے اور سعد رفیق سمیت دیگر کو نہ لانے پر احتجاج کئے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4بجے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔اجلاس میں معمول کے ایجنڈے کی کارروائی نمٹائی جائے گی ۔ گزشتہ روز اجلاس کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کر نے اور اور سعد رفیق سمیت دیگر اسیر اراکین کو نہ لانے پر احتجاج کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ جب تک اسیر اراکین نہیں لائے جاتے احتجاج جاری رہے گا ، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پیر کو بھی احتجاج کئے جانے کاامکان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button