پاکستانتازہ ترین

ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1276ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1276ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 654افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔840معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 777ڈرائیوز،55کم عمرڈرائیور،577مسافراور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ239ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت280متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد88حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 82حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1506متاثرین میں 1228مرد اور278خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 345فراد کی اوسط عمر18سال سے کم746افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ415زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1224موٹرسائیکلز،88آٹورکشے،124کاریں،19وین،17مسافر بسیں،35ٹرک اور120دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button