شوبز

اعجاز اسلم نے شارٹ فلموں میں کام کرنے کی حامی بھرلی

کراچی : اداکار و ماڈل اعجاز اسلم نے فلم اور ٹی وی پرکامیابی کے بعد شارٹ فلموں میں کام کرنے کی حامی بھر لی اور سوشل میڈیا پر ریلیز ہونیوالی فلمیں سائن کرناشروع کر دی ہیں ۔ اعجاز اسلم سے قبل صنم سعید، مہوش حیات ، فیصل قریشی ، اظفر رحمن اور مدیحہ امام شارٹ فلموں میں کام کررہے ہیں ۔اعجاز اسلم کی پہلی شارٹ فلم کانام ’’چنبیلی‘‘ہوگا اور زویا ناصر انکے مدمقابل ہیروئن کا کردارنبھائیں گی ۔اعجاز اسلم کا کہناہے کہ فلم کا سکرپٹ پڑھ کر کام کرنے کی حامی بھری،یہ ایسی جوڑی کی کہانی ہے جولاک ڈاؤن میں انجوائے کرنے گیسٹ ہاؤس پہنچ جاتی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button