اہم خبریںپاکستان

ملک پرعذاب کے دن ختم ہونے کو ہیں : مریم نواز

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پرعذاب کے دن ختم ہونے کو ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟ پٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبرکریں، میں کیا کروں؟ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button