
جنیوا، لیون( اسپورٹس ڈیسک ) تھرڈ سیڈ ناروے کے کاسپر رڈ نے ایک گھنٹہ اور 43منٹ کی جدوجہد کے بعد نمبر دو سیڈ کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف کو سات،چھ اور چھ،چار سے مات دے کر دوسرا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔فرانس میں جاری لیون اوپن کے سیمی فائنل مرحلے میں برطانیہ کے کیمرون نوری نے نمبر آٹھ سیڈ روسی حریف کیرن خاشانوف کو چھ،ایک کے یکساں اسکور سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا سامنا نمبر دو سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی کو چار،چھ،چھ،تین اور چھ،صفر سے ٹھکانے لگا دیا۔



