اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کا وعدہ تھا الیکشن کو شفاف بنائیں گے : شبلی فراز

اسلام آباد  :   شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے، وزیراعظم عمران خان کا وعدہ تھا کہ الیکشن کو شفاف بنائیں گے، ای وی ایم الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایسی مشین تیار کروائی جو الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہے، پاکستان میں انتخابات ہمشہ تنازعات کا شکار ہوتے ہیں، پرانے طریقہ کار سے وہ نتائج حاصل نہیں ہوئے کہ شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے، اس ٹیکنالوجی کا مقصد یہ ہے کہ الیکشن میں ہارنے والا ہار تسلیم کرے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کے حساب سے بھی یوزر فرینڈلی مشین ہے، الیکشن کمیشن کا سٹاف بھی مشین کے پروسیس کو آسانی سے سمجھ سکے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک کرنا ممکن نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button