اہم خبریںبین الاقوامی
بھارت میں مسافرطیارے کو حادثہ

نئی دہلی ; بھارتی ریاست کیرالہ میں مسافر طیارے کو حادثہ پیش آگیا تاہم ابھی تک اس حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دبئی سے بھارتی ریاست کیرالہ کے ائیر پورٹ کالی کٹ میں ائیر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ کریش لینڈنگ کا شکار ہو گیا ۔طیارہ رن وے سے پھسل کر قریبی آبادی میں جا گھسا جہاں اس کے دو ٹکڑے ہو گئے ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 170مسافر سوار تھے ۔




