اہم خبریںبین الاقوامی

کرونا کے شکار ایرانی رکن پارلیمنٹ کا انتقال،پانچ ارکان کی حالت تشویشناک

تہران (این این آئی)ایران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی چند روز تک زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا کا شکار ہونے والے پانچ دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور نائب صدر کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا سے متاثرہ رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی انتقال کرگئے جب کہ ایکپیڈنسی کونسل کے رکن محمد میر محمدی اس وقت کوما میں ہیں۔ایکسپیڈینسی اتھارٹی کے ایک رکن فرید الدین حداد عادل ابن غلام علی حداد عادل جو کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے برادر نسبتی ہیں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے سابق وزیر انصاف مصطفیٰ بورمحمدی بھی کرونا کی لپیٹ میں ہیں۔ بور محمدی پر سنہ 1988ء کو انقلاب مخالف قیدیوں کو اجتماعی طورپر موت کیگھاٹ اتارنے میں ملوث قرار دیا جاتا ہے۔ایران میں کرونا کے پھیلائو اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے بارے میں سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع ابلاغ میں غیرمعمولی فرق بیان کیا جا رہا ہے۔ قم شہر کی ایک میڈیکل یونیورسٹی کے سیکرٹری علی ابرازہ نے بتایا کہ کامکار، فرقانی، امام الرضا اور علی بن ابی طالب اسپتالوں میں کرونا کے 652 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button