قومی خبریں صد ر ڈاکٹر عارف علوی کی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گرد حملے کی مذمت

0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.