روس، مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹریکٹرز سے 2023 کے دوران 23 لاکھ ہیکٹر اراضی کاشت
روسی کمپنی کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹریکٹرز نے گزشتہ سال کے دوران 23 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ اراضی کاشت کی ۔ تاس کی رپورٹ کے مطابق روسی کمپنی کوگنیٹو پائلٹ نے اے آئی پر مبنی کوگنیٹو ایگرو پائلٹ سسٹم سے لیس ٹریکٹرز بارے تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق ملک میں آٹو پائلٹ والے ٹریکٹرز کا بڑے پیمانے پر استعمال 2023 میں شروع ہوا۔
کمپنی اے آئی ٹیکنالوجیز پر مبنی کوگنیٹو ایگرو پائلٹ ایگریکلچر مشینری کا خود کار کنٹرول سسٹم تیار کر رہی ہے جس سے آپریٹر کے لیے معاون روبوٹ کو کنٹرول کرنا ممکن ہو ا ہے۔
کوگنیٹو پائلٹ کے جائزے کے مطابق خود سے چلنے والے ٹرک کے ذریعے کھیت کی پیداواری صلاحیت میں 25 فیصد اضافہ اور کھادوں اور بیجوں پر 20تا 40 فیصد تک بچت ممکن ہوتی ہے، اس نظام کے ساتھ بڑے پیمانے پر ٹریکٹروں کا استعمال روس میں زرعی شعبے میں گزشتہ سال شروع ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر کوگنیٹو ایگرو پائلٹ کے ساتھ 312 ٹریکٹرز نے مارچ سے نومبر تک روسی فارموں میں کام کیا، ان کے استعمال سے حاصل ہونے والا فائدہ اوسطاً 2.6 ملین روبل (28,700ڈالر ) فی کھیت کے ساتھ ایک ہزار ہیکٹر یا مجموعی طور پر پانچ بلین روبل ( 55.2 ملین ڈالر ) سے زیادہ ریکار ڈ کیا گیا ۔
کوگنیٹو ایگرو پائلٹ کے استعمال سے فی فارم بچت 10,000 ہیکٹر تک کے روسی فارموں کے اوسط سائز کے مقابلے میں درجنوں ملین روبل کے برابر ہوگی جبکہ بڑے فارموں میں یہ بچت اربوں روبل میں ہوگی ۔یہ روس میں ٹریکٹروں میں مصنوعی ذہانت کے بڑے پیمانے پر تجارتی استعمال کا پہلا اقدام ہے