نصیر آباد بلدیاتی انتخابات، 87 امیدواران بلا مقابلہ کامیاب، 17 یوسیز میں مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا

0

نصیر آباد  بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ گہما گہمی مزید تیز ہوگئی مخصوص نشستوں کے لیے نصیرآباد کی پانچ تحصیلوں کی 44یونین کونسلوں میں 23یونین کونسلز میں 87امیدواران بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ 17یونین کونسلز میں 215امیدواروں کے درمیان 14دسمبر کو مقابلہ ہوگا میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کی 21مخصوص نشستوں کے لے 44امیدوار میدان میں ہیں ضلع بھر میں صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی،سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی کے حمایت یافتہ امیدوار کونسلران بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی ہے سے ہے جبکہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کونسلران بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں نصیرآباد کی چار یونیں کونسلز میں اقلیتوں برادری سے کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے وہ نشستیں خالی رہے گی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نصیرآباد انجینئر عائشہ زہری کی زیرصدارت بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آر او تحصیل ڈیرہ مراد جمالی خالد شمس، آر او،تمبو محمد بشیرناصر، آر او چھتر خادم حسین کھوسہ آر او میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی عتیق اللہ کھوسہ،آر او تحصیل بابا کوٹ ڈاکٹر علی عبداللہ ساسولی،ڈی ایس پی گلاب خان گولہ اور الیکشن کمیشن کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں 14دسمبر کو مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے پولنگ اور سیکورٹی سمیت دیگر کیئے گئے اقدامات کے حوالے سے غوروخوص کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسڑکٹ ریٹرنگ آفیسر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنوں پر بلیٹ پیرز بلٹ بکس اور عملہ سمیت تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ سیکورٹی کے انتظامات کو بھی سخت کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ ہماری اولین کوشش ہے کہ صاف شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تمام امیدواروں کو چاہیے کہ وہ الکیشن کمیشن کے ضوابط اخلاق کی پابندی پر علمدرآمد کو یقینی بنائیں اور کوئی بھی شکایت کا موقع نہ دیا جائے خلاف وزری کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.