اہم خبریںشوبز

میشا شفیع کیخلاف مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور : ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف مقدمہ کے اخراج کیلئے درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی، جس میں گلوکارہ نے اپنے خلاف ایف آئی اے کے مقدمے کو چیلنج کیا۔

سماعت کے دوران میشا شفیع کی وکیل حنا جیلانی نے اعتراض اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ اداکار علی ظفر نے مقدمہ درج کرایا تاکہ سیشن کورٹ میں ہتک عزت کے دعویٰ پراثر انداز ہوا جا سکے۔ میشا کا مؤقف سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button