
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے یہاں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہریار خان آفریدی نے کہا کہ وزیراعلی کے وژن اور قابلیت کے باعث بلوچستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور ان کا موجودہ نظام میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمدایک خوش آئند امر ہے۔ وزیر اعلی کے عوام دوست اقدامات کے باعث آج کا بلوچستان ماضی سے بہتر ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پورے صوبے کی آواز ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہیں اور وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بھی بلوچستان کے لیے بڑے منصوبہ جات شامل کیے گئے ہیں جن کی تکمیل سے یقینا صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان میں دلچسپی خوشی کا باعث ہے جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج سمیت کوئٹہ ٹو چمن، کوئٹہ کراچی، زیارت سنجاوی اور دیگر منصوبوں میں ان کی خصوصی دلچسپی دراصل ایک خوشحال بلوچستان کی جانب ان کی مثبت سوچ کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات لا رہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی آٹومیشن کے ذریعے اب تمام ترقیاتی اسکیمات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ صوبہ بھر میں میں نئے ڈیمز، سڑکیں، اسکول، کالجز اور ہسپتالوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ حکومت کے احسن اقدامات کے ثمرات سے عوام ضرور مستفید ہوں گے۔اس موقع پر چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے وزیراعلی بلوچستان کے لئے نیک تمنا¶ں کا اظہار بھی کیا۔



