ترک صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،پاکستان کشمیر کے معاملے پر او آئی سی اور اس کی لیڈر شپ سے رابطے میں رہے گا،وزارت خارجہ میں مسئلہ کشمیر پر ایک خصوصی کشمیر سیل قائم کیا گیا ہے، مسئلہ کشمیر کوئی ایک ایونٹ نہیں ہے یہ ایک جدو جہد ہے،مسئلہ کشمیر کو کیسے آگے بڑھانا ہے اس کے لیے قانونی، سیاسی اور بذریعہ اقوام متحدہ تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے،کورونا وائرس کے معاملے پر چین میں پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں سے مسلسل رابطے میں ہے، امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر نظر رکھی ہوئی ہے، امید ہے مذاکرات منطقی انجام کو پہنچیں گے، ترجمان عائشہ فاروقی کی ہفتہ واربریفنگ



