اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

 بلوچستان کے ضلع موسی خیل کےکنوے سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

ای جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان کے لئے ایک بہترین خوشخبری ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو بلوچستان میں تیل و گیس کے زخائر کی کامیاب دریافت ہوئی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

اوجی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ  بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لکیرود کے 3 ہزار میٹر گہرے کنوے سے ابتدائی جانچ میں 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ کے گیس کے زخائردریافت ہوئےہیں، جب کہ جانچ میں یومیہ 18 بیرل خام تیل کے زخائر بھی ملے ہیں، اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button