بھارت اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے ممبئی میں شروع ہوگا
بھارت اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 سے 17 دسمبر تک ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل مہمان انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان بھارتی ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔ برطانوی ویمنز ٹیم نے وانکھیڈےسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کو 38 رنز سے شکست دی ،اسی مقام پر 9 دسمبر کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے میزبان بھارتی خواتین ٹیم کو 4وکٹوں سے مات دی تھی
تاہم تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بھارتی ویمنز ٹیم نے برطانوی خواتین ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں ہی کھیلے گئے تھے ۔ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد واحد ٹیسٹ میچ 14 سے 17 دسمبر تک ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا