گورنر سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

 کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔

 گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاﺅس میں ملاقات کی اور اس دوران گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی خیرت معلوم کی۔

آصف زرداری اور گورنر سندھ نے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.