امریکی شہری نے پاکستان سمیت 4 ممالک کو نوادرات واپس کر دیے

0

برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی شہری نے پاکستان سمیت 4 ممالک کو 19 نوادرات واپس کر دیے۔

جان گوم پرٹس نے خبر پڑھنے کے بعد چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کا فیصلہ کیا، انہیں 80 ہزار پاؤنڈ کی یہ چیزیں ورثے میں اپنی دادی سے ملی تھیں، اور ان کا ذریعہ غیر قانونی کھدائی ہو سکتی ہے کیونکہ ان کو حاصل کرنے کی کوئی تاریخ موجود نہیں ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وہ پاکستان، اٹلی، یونان اور قبرص کو نوادرات واپس کرکے چیزوں کو قانونی اور اخلاقی طور ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے بہن، بھائیوں کی رضامندی کے بعد یہ چیزیں واپس کر دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.