ہانگ کانگ میں پر تشددکارروائیوں پر 88 افراد گرفتار
ہانگ کانگ : ہانگ کانگ پولیس نے 88 افرادکو پر تشدد کارروائیوںپر گرفتار کر لیا ہییہ افراد حملہ کر کے سڑکیں بند کرنے کیلئے دکانوں کی توڑ پھوڑ کر رہے تھے،گزشتہ روز 88افراد کو غیر قانونی طور پر جمع ہونے،ہتھیاروں کی نمائش کرنے، مجرمانہ طور پر نقصان پہنچانے اور نقاب پہن کر غیر قانونی اجتماع کرنے کے جرم میں گرفتار کیاگیا ہے ، پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شر پسندوں نے منظم طور پر تباہ کن کارروائی کی ،پولیس افسروں پر حملے کئے اور ہانگ کانگ کے مختلف شہروں میں ٹریفک بلاک کر دی،انہوں نے دکانوں اورکئی شاپنگ مال کی سہولتوں پر توڑ پھوڑ کی،شاتن ٹائون ہال کے قریب ایک ریسٹورانٹ پر حملہ کیااور شاتن میٹرو اسٹیشن پر بھی سہولتوں کو نقصان پہنچایا،پولیس نے شر پسندوںکو منتشراور ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے کم از کم ضروری پولیس فورس استعمال کی ، اس کارروائی کے دوران بعض شر پسندوں نے پولیس افسران پر حملے کئے اور ان سے گرفتار افراد کو چھڑانے کی کوشش کی ،پولیس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی پر تشدد کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدام ہو گااور تمام قانون شکن افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
