معروف ڈیزائنر علی ذیشان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0

اسلام آباد : پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان گزشتہ روز اسلام آباد میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔سوشل میڈیا پر ڈیزائنر علی ذیشان کی ان کی اہلیہ کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے اس پر مسرت موقع پر جوڑے نے روایتی لباس کا ہی انتخاب کیا۔ معروف ڈیزائنر کی اہلیہ مائرہ پیشے کے اعتبار سے ایک صحافی ہیں جنہوں نے شادی کے دن گلابی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ علی ذیشان نے روایتی شیروانی پہن رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علی ذیشان کو شادی کے موقع پر اہلیہ کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔ شادی کی تقریب میں پاکستان فیشن انڈسٹری سیتعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.