اہم خبریںکھیل

ٹیم کی سلیکشن,لائحہ عمل ٹھیک کریں, سابق کرکٹرز برس پڑے

لاہور( سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیم کی سلیکشن درست کرو، ٹیم میں کوئی ایک میچور بیٹسمین نہیں۔شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹونٹی کے پلیئر ون ڈے میں اور ون ڈے کے پلیئر ٹی ٹونٹی میں کھلا رہے ہیں، صہیب مقصود کو ٹی ٹونٹی کی پرفارمنس پر منتخب کیا اور ون ڈے میچز کھلا رہے ہیں جبکہ سرفراز سے بہتر مڈل آرڈر بیٹسمین کوئی نہیں۔اْنہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے کاؤنٹی کرکٹ کے پلیئرز کو چند گھنٹے پہلے ٹیم میں شامل کیا، میں نے پہلے کہہ دیا تھا سیریز تین صفر سے انگلینڈ جیتے گا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو آؤٹ سوئنگ گیند پر مشکل ہوتی ہے ۔ قومی ٹیم میں کوئی ایسا پلیئر نہیں جس کو انگلینڈ میں ٹکٹ خرید کر دیکھنے آئیں، جاوید میانداد کو لوگ دیکھنے آتے تھے ،وہ میچ فنش کرتے تھے ، ماضی میں جاوید میانداد کی بیٹنگ دیکھنے شائقین آیا کرتے تھے ۔سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وقار یونس کو لانے والوں سے پوچھا جائے انہیں کیوں لایا جاتا ہے ۔قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ کے خلاف دوسرے شکست پر پاکستانی ٹیم پر برس پڑے اور کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم جس لائحہ عمل کے ساتھ کھیل رہی ہے اسے کسی بھی معیاری حریف کو آسانی سے شکست دینے میں بہت جدو جہد کرنی پڑے گی۔سابق کپتان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہاکہ ٹیم مینجمنٹ کو سمجھنا چاہیے کہ ایک بامقصد لائحہ عمل تیار کرکے اسے لاگو کروانے کی سخت ضرورت ہے ورنہ پاکستان کو کسی معیاری ٹیم کو شکست دینے میں بہت جدو جہد کرنی پڑے گی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جدید ایک روزہ میچ میں حریف ٹیم پر بیٹنگ اور باؤلنگ میں حملہ آور ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ انہوں نے انگلینڈ کی بلے بازی کا حوالہ دیا کہ دو کھلاڑی پویلین لوٹنے کے باوجود انھوں نے سمجھداری سے بلے بازی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button