دادو، 11 نومبر 2025
دادو پولیس نے ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی قیادت میں کرمنلز کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
نواحی علاقہ کاچھو میں متعدد جرائم میں ملوث دو اشتہاری ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کیا۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی این شاہ عبدالحق قریشی نے ایس ایچ اوز ماڈو اقبال احمد کاندھڑو اور این شاہ قمرالدین تنیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی۔
ملزم رجب عرف رجو چانڈیو نے تھانہ ماڈو پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔ وہ تھانہ ماڈو میں درج پولیس مقابلہ اور دیگر جرائم کے مقدمات میں اشتہاری تھا۔
ملزم منظور ولد احمد خان لُنڈ، جو کاچھو کے ایریا ڈرگھ بالا اور گردونواح میں متعدد جرائم میں ملوث تھا، نے سی آئی اے پولیس دادو کے سامنے خود کو پیش کیا۔ اس پر موٹر سائیکل چوری، نقب زنی، جوا اور دیگر جرائم کے 11 سے زائد مقدمات درج تھے، جو ڈرگھ بالا، جوہی اور پٹ گل محمد تھانوں میں قائم تھے۔
دادو پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات جاری رکھیں گے۔



