اہم خبریںپاکستان

امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات کے مد نظر صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصانات کے مد نظر صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، بھارت ایک پالیسی کے تحت کشمیریوں کے حقوق غصب اورانہیں طاقت کے اندھا دھند استعمال سے دبا رہا ہے، وادی کو جیل میں تبدیل کرتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں کو قید کردیا گیا ہے، ثابت قدمی سے بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی، ہم دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور جارحیت مسلط کئے ہوئے ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق غصب کرکے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وادی کو جیل میں تبدیل کرکے لاکھوں کشمیریوں کو قید کردیا گیا ہے ،کشمیری اقوام متحدہ سے اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مرد، خواتین، بوڑھے ، بچے اور بیمار حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستانی جبر و استبداد کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوں بہن بھائیوں کو سلام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس جدودجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہم دنیا کو ضمیر جھنجھوڑنے میں اپنا کردار اداد کرے رہے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کیلئے ہماری غیر متزلزل حمائیت جاری رہے گی ،ہائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں کررہی ہیں ۔ آرمی چیف نے کہاکہ جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،ہمارے جوانوں اور شہریوں کی لازوال قربانیاں جدوجہد آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج اپنے فرائض کی انجام دہی میں مستعد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور استعداد رکھتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button