پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور افغانستان کا علاقائی رابطوں کے لیے ازبکستان۔ افغانستان۔پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زور

پاکستان اور افغانستان کا علاقائی رابطوں کے لیے ازبکستان۔ افغانستان۔پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زور

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی): پاکستان اور افغانستان نے علاقائی رابطوں کے لیے ازبکستان۔ افغانستان۔پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کی جانب سے اپنے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ افغانستان نے بھی اس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اسے دو طرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا۔دونوں رہنما ¶ں نے 19 اپریل 2025 کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد قائم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاقائی رابطوں کے لیے ازبکستان۔ افغانستان۔ پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، دونوں رہنما ¶ں نے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

Back to top button